20 اکتوبر 2025 - 16:52
پاکستان افغانستان تعلقات کی بہتری اورترقی میں تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں: چین

پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے روایتی دوست اور قریبی پڑوسی ہیں: چینی وزارت خارجہ

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، چین نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان تعلقات کی بہتری اورترقی میں تعمیری کردارادا کرنے کو تیار ہیں۔

چین کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا گیا۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان افغانستان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری اورترقی میں تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے روایتی دوست اور قریبی پڑوسی ہیں، پاکستان افغانستان ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، اس سلسلے میں متعلقہ ممالک کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق امید ہے پاکستان افغانستان اختلافات کو بات چیت سےحل کریں گے اورجامع، مستقل جنگ بندی کوبرقرار رکھیں گے،

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امید کا اظہار کیا کہ پاکستان افغانستان خطے میں امن و استحکام مشترکہ طورپربرقرار رکھیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha